استعفے دے چکے ‘حکومت تصدیق کی آڑ میں سیاست نہ کرے :محمود الرشید

استعفے دے چکے ‘حکومت تصدیق کی آڑ میں سیاست نہ کرے :محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) قائدِ حزب اختلاف پنجاب وتحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ میڈیا کے کیمروں کے سامنے استعفے دے چکے حکومت تصدیق کی آڑ میں سیاست نہ کرے تاہم ابھی کسی رکن کو سپیکرپنجاب اسمبلی کی طرف سے کوئی مراسلہ نہیں ملا جب ملے گا تو دیکھ لیں گے انہوں نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ استعفے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر جمع کروائے حکومت کا اگر خیال ہے کہ وہ کوئی” کریک “ڈال لے گی تو یہ اس کی بھول ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے دھرنے کے اخراجات سیلاب متاثرین کو دینے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعلی دھرنے کے اخراجات پر نظر رکھنے کی بجائے مقروض ملک کے وزیر اعظم کو مشورہ دیں کہ وہ یومیہ8لاکھ روپے کمرے والے لگژری ہوٹل کو چھوڑ کر سیلاب متاثرین کے درد کو محسوس کرتے ہوئے کسی سستے ہوٹل میں رہائش اختیار کریںاور قوم خون پسینے سے جمع شدہ ٹیکسوں کو اللوں تللوں میں مت اڑائیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ”اوروں کونصیحت خود میاں فصیحت“بننے کی بجائے ہیلی کاپٹر کا استعمال کم اور ذاتی اخراجات کنٹرول کریں اور وسائل کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوںروپے کی اشیائے خورو نوش سیلاب متاثرین میں تقسیم کیں ، وزیر اعلی پنجاب بتائیں انہوں نے اور ان کی پارٹی نے اپنی جیب سے متاثرین سیلاب کے لیے کیا کیا؟انہوں نے مزید کہا کہ 28ستمبر کا جلسہ لاہور طے کر دے گا کہ آئندہ الیکشن میں کون ڈوبے گا ، انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کے دن لاہور سے 5لاکھ سے زائد لوگ جلسے میں شرکت کریں گے اور دھاندلی ، اووربلنگ اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف حکومت کے خلاف اپنی نفر ت کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کے جلسہ کو ریاستی طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑے گی ۔
میاںمحمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -