سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، حج 3اکتوبر کو ہو گا
مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے ،کل یکم ذی الحج ہو گی جبکہ جس کے بعداب عازمین حج ’وقوف عرفات‘ کا مناسک 3اکتوبر بروز جمعہ کو ادا کریں گے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق جمعے کے روزا دا کئے جانے والے حج کو ’حج اکبر‘ کہتے ہیں، اس لحاظ سے اس سال عازمین حج ’حج اکبر‘ کی سعادت حاصل کریں گے اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 4اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔