کوئٹہ ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

کوئٹہ ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد ...

  

کوئٹہ(آئی این پی )سیکیورٹی فورسز نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب زادہ شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو الگیلانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران گھر کے زیر زمین پانی کے خالی ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنڑول بم ڈیوائسز اور بارودی مواد شامل تھا، کارروائی کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی گھر پر موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ 23 دسمبر 2010 کو بھی کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر شاہ زین بگٹی کے قافلے میں موجود گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہوا تھا تاہم 2013 میں عدالت نے انہیں اس الزام سے بری کردیا تھا۔

شاہ زین بگٹی

مزید :

صفحہ آخر -