تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق ،ارکان اسمبلی کوایک ساتھ بلانے کی استدعا مسترد

تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق ،ارکان اسمبلی کوایک ساتھ بلانے کی استدعا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے تمام ارکان کی تصدیق ضروری ہے اور یہ کام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی ہدایت کے مطابق ذاتی حیثیت میں بلا کر ہی کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کے پریشر کی غیر موجودگی کا تعین کیا جا سکے۔ تحریک انصاف کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ ارکان کو اجتماعی طور پر بلانے سے متعلق ان کی استدعا پر عمل نہیں کیا جا سکتاکیونکہ ذاتی حیثیت میں استعفوں کی تصدیق ضروری ہے، اس لئے تمام اراکین مقررہ تاریخوں اور اوقات میں ہی تشریف لائیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر ہم پیش ہوں گے تو ایک ساتھ ہی پیش ہوں گے، الگ الگ کوئی رکن قومی اسمبلی بھی پیش نہیں ہو گ

مزید :

صفحہ اول -