5ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول کا انعقاد ‘600نوجوان شریک ہوئے
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور میں4روزہ 5ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول 2014 کا انعقاد کیا گیا ۔ چنن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوریونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ، امید جوان ، یونائیٹڈ نیشنز ڈموکریسی فنڈ ، یوتھ پیئر ایجوکیشن نیٹ ورک پاکستان اور پشاور اپ لفٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ہونیوالے 5ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول میں 600نوجوانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔2014میں ہونیوالے اس 5ویں فیسٹیول کے دوران پارلیمنیٹرین، سیاستدانوں اور مذہبی قائدین کے ساتھ مباحثوں سمیت فنی مہارتوں میں بہتر ی کی ورکشاپس ، ثقافتی پرفارمنس،امن کی پہچان اور انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔فیسٹیول میں ہر روز ایک الگ موضوع پر توجہ دی جائیگی۔فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوان پاکستانیوںکا ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ ملکی ترقی ،پالیسی میکنگ اور اہم فیصلوں میں شریک ہو سکیںاوربین الثقافتی مباحثوں کو فروغ دے کر قومی سالمیت اور یکجہتی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔27ستمبر کو چار روزہ 5ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول میں ملک بھر سے شریک نوجوانوں کی سفارشات کے تناظر میں نتیجہ اخذ کیا جائیگا۔
یوتھ پیس فیسٹیول