ڈاکوؤں نے سیاسی رہنما کے بیٹے سے آٹھ لاکھ اور موٹر سائیکل چھین لی

ڈاکوؤں نے سیاسی رہنما کے بیٹے سے آٹھ لاکھ اور موٹر سائیکل چھین لی

  

لاہور(کر ائم سیل) ڈاکوؤں نے مسلم لیگ ق پنجاب کے رہنما میاں ادیب کے بیٹے دانش ادیب سے آٹھ لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ پولیس افسران اُن کی رہائش گاہ اور موقع پر پہنچ گئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میاں ادیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہی ہے اس لئے یہ کوئی نئی بات نہیں، جب پولیس دھرنوں اورکارکنوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہوگی تو شریف شہریوں کے ساتھ ایسی وارداتیں ہونا معمول کی بات ہے۔

مزید :

علاقائی -