کوٹ لکھپت، بیروزگاری سے تنگ 24سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

کوٹ لکھپت، بیروزگاری سے تنگ 24سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

  


لاہور (کر ائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں دلبرداشتہ 24سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ بتایاگیاہے کہ ضلع وہاڑی کا رہائشی شہباز بے ر وزگارتھا ۔ کام کاج تلاش کرنے کے لئے اپنے بہن کے پاس لاہور آگیا جہاں وہ چونگی امرسدھو کے علاقہ میں رہائش پذیر تھا ۔ یہاں بھی کام نہ ملنے پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اہل خانہ نے دیکھ کر فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروادیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جو لاش کو لے کر آبائی شہر روانہ ہوگئے ۔

مزید :

علاقائی -