نشتر کالونی، تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر محنت کش کو ہلاک کردیا

نشتر کالونی، تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر محنت کش کو ہلاک کردیا

  


لاہور(کر ائم سیل) نشتر کالونی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار محنت کش کو ہلاک کردیا ،ڈرائیور موقع سے ٹرک سمیت فرار ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ چونیاں کا رہائشی 40سالہ غفور مقامی فیکٹری میں ملازم تھا،وہ رات گئے موٹر سائیکل پر نشاط کالونی کے قریب گھر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -