ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال تک ٹریفک کی بہتری کیلئے جا مع پلان مرتب کر لیا گیا

ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال تک ٹریفک کی بہتری کیلئے جا مع پلان مرتب کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگارخصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال تک ٹریفک کے بہاؤ میں درپیش مسائل اور اُنکے حل کیلئے ڈی سی او ، ایس ایس پی موٹر وے، ٹیپا، نیشنل ہائی ویزاتھارٹی،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ خصوصی دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ٹریفک کی بہتری کے لئے ایک جامع پلان مرتب کر لیاگیا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ 61اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کر کے آج سے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈی سی او لاہورکیپٹن محمد عثمان، ایس ایس پی موٹر وے انکسارخان، ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر گجر ، ایس پی صدر ندا عمرچٹھہ ، ٹیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد عزیزاور عثمان نذر، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سمیع اللہ چٹھہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائی ویز اتھارٹی ندیم خان،اسسٹنٹ کمشنر صدر علی شہزاد ، ٹی ایم او احمد کمال،ڈی ایس پی صدر اور دیگر افسران کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال تک ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیااور اس سلسلہ میں ایک جامع پلان مرتب کر لیا گیا ۔ انہوں نے سلاٹر ہاؤس شاہ پور کانجراں منڈی کے گردونواح کی ٹریفک کا جائزہ لیا۔ ای ایم ای چوک ، پکا میل کٹ اور ہینو ٹرن پر بہتری بابت اقدامات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ آج سے منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 61اضافی ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ معمول کی ٹریفک کے بہاؤ میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اورمتبادل راستوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ٹیپا اور این ایچ اے کے افسران کو کہا کہ وہ ہیوی ٹریفک اور لائٹ ٹریفک کے لئے علیحدہ علیحدہ کٹ بنائیں اور ای ایم ای کٹ پر ٹریفک سگنل لگائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے بہاؤ میں کوئی دشواری نہ آئے۔

مزید :

علاقائی -