بین الاضلاعی بھیاڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

بین الاضلاعی بھیاڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

  

لاہور(کر ائم سیل)سی آئی اے سٹی پولیس نے گن پوائنٹ پر شارع عام پرشہریوں سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی بھیا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر کے ملزموں سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کے احکامات کے تحت شہر بھر میں آپریشنز،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوؤں ، راہزنوں ، چوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابو بکر کی سربراہی میں شب وروز کی محنت کے بعد مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں 54 سے زائدڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی بھیا ڈکیت گینگ کے سرغنہ طارق محمود عرف بھیا اور اس کے 3 ساتھیوں شکیل عرف ڈاکٹر، آصف علی اورعثمان عرف موٹا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے16 لاکھ روپے نقد،2 موٹر سائیکل،18 موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیا اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان انتہائی سفاک ہیں جو دوران واردات شہریوں کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے۔ گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں اور اس سے قبل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گینگ بنا کر وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے اکبری گیٹ، یکی گیٹ، راوی روڈ، مزنگ ، قلعہ گجر سنگھ، سمن آباد، غازی آباد، شادباغ، نیو اناکلی، ٹبی سٹی،شاہدرہ ، ہربنس پورہ ، اسلام پورہ ، سمن آباد، ساندہ، گلشن راوی ، گلشن اقبال، وحدت کالونی ، ہنجروال ، لیاقت آباد، فیصل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، شالیمار، شادمان ، بھکھی شیخو پورہ، Aڈویژن ، فیکٹری ایریا اور ضلع فیصل آباد کے متعدد علاقوں میں 54 وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزاد سلطان نے خطرناک ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔ 

مزید :

علاقائی -