بھاٹی گیٹ ، دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
لاہور(کرائم سیل)تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ایک65سالہ شخص مقامی افراد کو سڑک کنارے مردہ حالت میں پڑا ہوا ملا ۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو قبضے میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کا رنگ گندمی ہے اور اس کا قد 5فٹ کے قریب ہے، اس کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے جبکہ اس کی موت کی وجہ ظاہری طور پر ہارٹ اٹیک معلوم ہوتی ہے ۔ البتہ اصل حقا ئق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔