گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ، غیر قانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز افسران کو برطرف کیا جائے :الطاف حسین

گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ، غیر قانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز ...
گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ، غیر قانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز افسران کو برطرف کیا جائے :الطاف حسین
کیپشن: altaf hussain

  

لند ن( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سیکٹر آفس پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے اور چھاپہ مارنے والے رینجرزافسران کو برطرف کیا جائے ۔لند ن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے،چھاپے کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیا گیا ،کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ،امن کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے ظلم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مشکل وقت میں فو ج کا ساتھ دیا ہے ، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں ہمیشہ فورسز کی حمایت کی ہے ،شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے چراغ جلائے اور ملین مارچ کیا ۔

مزید :

قومی -