گورنر سندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ ، معاملات جلد سلجھانے کا مطالبہ

گورنر سندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ ، معاملات جلد سلجھانے کا ...
گورنر سندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ ، معاملات جلد سلجھانے کا مطالبہ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد نے وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائیں ، کراچی کی صورتحال کو معمول پرلانے کے لیے اپنا کردار اداکریں جس کی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے یقین دہانی کرادی۔

اُنہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ سے بھی رابطہ کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ کارکنان کی گرفتاری کے بعد تفتیش جلد ازجلد یقینی بنائی جائے ۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں اور اُن کی جگہ سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کا چارج سنبھال لیا۔

مزید :

قومی -