ایشین گیمزہاکی ایونٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ایشین گیمزہاکی ایونٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
ایشین گیمزہاکی ایونٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

  

انچیون (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی اور قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ پاکستان کی طر ف سے پہلا گول عمربھٹہ نے جبکہ دوسراگول محمد وقاص نے کیاجبکہ مقررہ وقت تک بھارتی کھلاڑی صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوسکے اور یوں پاکستان نے بھارت کے خلاف دو ایک کی برتری سے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے بھی پاکستان نے سری لنکا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 14,0سے شکست دی تھی ۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کے چاروں شانے چت ہونے کے بعد گراﺅنڈ ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

مزید :

کھیل -