ایران نے میزائل سے لیس نیاڈرون طیارہ متعارف کرادیا

ایران نے میزائل سے لیس نیاڈرون طیارہ متعارف کرادیا
ایران نے میزائل سے لیس نیاڈرون طیارہ متعارف کرادیا

  

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے میزائل سے لیس اپنا تیارشدہ ایک نیا بغیر پائلٹ (ڈرون) طیارہ متعارف کرادیا۔ایران کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق نائب وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے بتایاکہ ایرانی انجینئروں نے مسلح افواج کے لیے یہ ڈرون تیار کیا ہے جومیزائل لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے،اس کی تحقیق ،تجربے اور آزمائش کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ نئے ڈرونز جنگی جیٹ ،ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں سمیت مختلف اقسام کے طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم اس نئے ڈرون کی مزید فنی خصوصیات نہیں بتائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -