کیا واقعی فیس بک آپ سے استعمال کے پیسے لیا کرے گا؟
لندن(نیوزڈیسک)فیس بک کے صارفین کے لئے یہ خبر بہت پریشان کن ہے کہ اب اس سوشل سائٹ کے استعمال کے لئے باقاعدہ ادائیگی کرنا پڑے گی لیکن پریشان نہ ہوں یہ ایک مفصل مذاق ہے۔ یہ خبر قطعی جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ اس خبر کے مطابق فیس بک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یک نموبر سے 2.99 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی سے ہی فیس بک آپریٹ کی جاسکے گی۔ اس بیان کے ساتھ کچھ جھوٹے اور جعلی سوال و جواب بھی جاری ہوئے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس بیان میں بتایا گیا کہ جو لوگ یہ ادائیگی نہیں کرسکتے ان کے لئے آپشن ہوگا کہ وہ لکھ کر دیں گے کہ میں غریب ہوں اور فیس بک کی ماہانہ فیس دینے سے قاصر ہوں۔ اس خبر کے شائع ہونے پر فیس بک کے ترجمان نےاس کی پرزور تردید کرنا پڑی۔