دنیا بھر کو دھوکہ،نسوانی حسن میں اضافہ جھوٹ نکلا

دنیا بھر کو دھوکہ،نسوانی حسن میں اضافہ جھوٹ نکلا
دنیا بھر کو دھوکہ،نسوانی حسن میں اضافہ جھوٹ نکلا

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) نسوانی حسن میں اضافی چھاتی کے ساتھ اضافہ کرنے کا دعویٰ کرکے دنیا میں ہلچل مچانے والی امریکی خاتون کے بارے میں یہ سراغ لگالیا گیا ہے کہ وہ اول درجے کی جھوٹی اور فراڈی ہے اور اس کا یہ دعویٰ بھی دروغ گوئی پر مبنی ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں خبر رساں ادارے 10 News کو ایک ایسی دستاویز موصول ہوگئی ہے جس میں ماہ رواں کے اوائل میں اس خاتون نے اپنا بیگ کھوجانے کی رپورٹ پولیس کو کی تھی اور بیگ میں موجود سامان میں مصنوعی تین چھاتیوں کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ ادارے نے تحقیقات کے بعد پتہ چلایا کہ جیسمین نامی خاتون (جس کا اصل نام ایشیا ہیسلر ہے) نے کوئی ایسا آپریشن نہیں کروایا جس میں کوئی مصنوعی چھاتی اس کے جسم کا حصہ بنائی گئی ہو بلکہ وہ پلاسٹک سے تیار کردہ اعضاءکو جسم پر پہن کر دھوکہ بازی کررہی ہے۔ یہ خاتون اس سے پہلے اپنے اوپر جھوٹے حملے کا ڈرامہ بھی کرچکی ہے اور غلط بیانی اور فراڈ کے الزام میں پولیس کی مہمان بھی رہ چکی ہے۔ اس کے تازہ ترین شرمناک فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -