پی ٹی وی کی عمارت پر قبضہ ہوا تو طاہر القادری نے وکٹری کا نشان بنایا: پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں جاری دھرنوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں اس لئے دھرنوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتےلیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دھرنے کی روح پرواز کر چکی اب تو بس جسم پڑا ہے ، دوسری جانب پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس ہوئی ہے کہ ان کو بیٹھے رہنے دیں، ہم اس کی بھی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے حوالے طاہر القادری کا ایک ٹریک ریکارڈ موجود ہے، طاہر القادری معاملے کی ابتداءسے پہلے ہی لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں، جب ان کے کارکنوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر قبضہ ہوا تو طاہر القادری نے وکٹری کا نشان بنایا، ان کے بارے میں بس یہی کہا جا سکتا ہے کہاگر یہ کینیڈا میں ایسی حرکات کرتے تو ان کو پاگل خانے بھیج دیا جاتا۔