مودی کو اوباما کے لئے تحفے کی تلاش

مودی کو اوباما کے لئے تحفے کی تلاش
مودی کو اوباما کے لئے تحفے کی تلاش

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی دورے کے دوران اگلے ہفتے صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ امریکی صدر کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ان کیلئے کوئی خاص تحفہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ مودی نے متعدد ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میں انہیں تحائف پیش کئے ہیں اور اب وہ سپر پاور امریکہ کے صدر کیلئے خصوصی تحفہ تلاش کررہے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کے سربراہان مملکت کی باقاعدہ ملاقات 30 ستمبر کو وائٹ ہاﺅس میں ہوگی اور اس سے پہلے 29 ستمبر کو مودی کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا۔ مودی اس سے پہلے جاپانی وزیراعظم کو ہندومت کی مقدس کتاب بھگوت گیتا، چینی صدر کو کھڈی کی بنی ہوئی جیکٹ اور آسٹریلوی وزیراعظم کو یوگا کی کتاب بطور تحفہ پیش کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ان کی ملاقات کا تاحال امکان نہیں اس لئے انہیں تحفہ ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -