خفیہ جگہ کیمرہ چھپا کر شرمناک ویڈیو بنا نے والے جوگر مالکان کے خلاف ایکشن

خفیہ جگہ کیمرہ چھپا کر شرمناک ویڈیو بنا نے والے جوگر مالکان کے خلاف ایکشن
خفیہ جگہ کیمرہ چھپا کر شرمناک ویڈیو بنا نے والے جوگر مالکان کے خلاف ایکشن

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں پولیس نے بے حیائی کیلئے تیار کئے گئے خصوصی کیمرے والے جوتوں کے خریداروں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے 1500 جوتے قبضے میں لے لئے ہیں۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک کمپنی نے جوتوں میں کیمرے لگائے ہیں جن کا عدسہ اوپر کی طرف رکھا گیا ہے تاکہ انہیں پہننے والے خفیہ طور پر خواتین کی ویڈیوز بناسکیں۔ پولیس نے کیوٹو کے علاقے میں آپریشن کرکے 1500 خریداروں سے جوتے قبضے میں لے لئے اور ان سے تحریری طور پر پوچھا کہ آخر انہوں نے یہ جوتے کس مقصد کیلئے خریدے تھے۔ کمپنی کے 26 سالہ منیجر کو 4500 ڈالر (تقریباً 450,000 پاکستانی روپے) کا جرمانہ کردیا گیا ہے اور پولیس دیگر شہروں میں خریداروں کی بھی تلاش کررہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -