خوبصورتی کےلئے ناریل کے تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

خوبصورتی کےلئے ناریل کے تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں
خوبصورتی کےلئے ناریل کے تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈونا پچاس بہاریں دیکھ چکی اور دو بچوں کی ماں ہے۔ 25 سال انہوں نے بطور ماڈل ماڈلنگ کی دنیا پر راج کیا ہے۔ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز معلوم کیا گیا تو یہ راز کھلا کہ کوکونٹ کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو آپ کی خوبصورتی کو نکھارتا ہے۔

-1 بطور فاﺅنڈیشن استعمال کریں:

میک اپ کا بنیادی اصول ہے کہ اس کی فاﺅنڈیشن بنائی جائے اور یہ بات بہت ہی حیرانی کی ہے کہ کوکونٹ آئل اس مقصد کے لئے بہت ہی کارآمد ثابت ہوا ہے۔ سادہ طریقہ یہ ہے کہ منہ پر چھینٹے ماریں اور پھر اس پر کوکونٹ آئل لگالیں۔ پھر آپ دیکھیں کہ آپ کا میک اپ کب تک اور کتنے اچھے طریقے سے اس پر لمبے عرصہ کے لئے برقرار رہے گا۔

-2 خوبصورت بالوں کے لئے:

کوکونٹ کا تیل نہ صرف آپ کے بالوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے غیر معمولی نرم و ملائم اور سیدھا رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے خراب بالوں کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ یہ بالوں کی پروٹین کو بڑھاتا ہے اور اس سے چمک چمک کرتے بال نظر آنے لگتے ہیں۔

-3 خوبصورت جلد کیلئے:

اگر آپ کو اپنی جلد سے پیار ہے تو اس کی نمی کا خیال رکھیں اور کوکونٹ آئل سے بہتر کوئی دوسرا موسچرائز شاید کوئی نہیں، یہ جلد کو نمی سے تر رکھتا ہے اور بدلتے موسموں کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔

-4 تاباں جلد کیلئے:

اپنے منہ پر صرف 20 منٹ تک کوکونٹ آئل لگائے رکھیں۔ یہ سردرد کا علاج ہے، تیزابیت سے بچاتا ہے اور دانتوں کو مفید رکھتا ہے۔ انجلینا جولی ہمیشہ اپنی چمکنے والی جلد کے لئے کوکونٹ آئل استعمال کرتی ہیں۔

-5 شیونگ کریم میں کوکونٹ آئل کا استعمال:

کون کہتا ہے کہ شیو کرنے کیلئے صابن کا جھاگ ملنا ضروری ہے۔ آپ کوکونٹ آئل کو بطور شیونگ کریم استعمال کریں، یہ بہتر شیو دے گا اور تازگی کا احساس سارا دن رہے گا۔

-6 باڈی سکرب کا استعمال کریں:

خواتین خصوصاً سکرب کا استعمال کرتی ہیں لیکن تھرڈ کلاس مٹیریل کے استعمال سے جلد پر نشان پڑ جاتے ہیں اس کا بہترین حل یہ ہے کہ خوبصورت اور چمکدار جلد کے لئے کوکونٹ آئل کو بطور سکرب مٹیریل استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے جسم اور خصوصاً چہرے پر جادو بھرا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -