گھر کی مرمت کرواتے ہوئے خفیہ شہر کا سراغ مل گیا

گھر کی مرمت کرواتے ہوئے خفیہ شہر کا سراغ مل گیا
گھر کی مرمت کرواتے ہوئے خفیہ شہر کا سراغ مل گیا

  

انقرہ (نیوز ڈیسک) بعض اوقات زمین کی کھدائی کے دوران چھپی ہوئی اشیاءیا دولت مل جاتی ہے لیکن ترکی میں ایک شخص کو اپنے گھر کے نیچے ایک پورا شہر مل گیا۔ صوبہ نیو سیحر میں یہ شخص اپنے گھر میں کچھ تعمیراتی کام کررہا تھا کہ کھدائی کے دوران ایک پراسرار کمرے کا انکشاف ہوا جس میں سے ایک خفیہ راستہ زیر زمین سرنگوں کی طرف جاتا تھا۔ سرنگوں کے آگے بازار اور مزید عمارتیں دریافت ہوئیں جن میں گھر، دکانیں اور بڑے بڑے ہال بھی تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ ہزاروں سال قبل تعمیر کیا گیا ڈیرنکیو کا شہر ہے جس میں 20 ہزار نفوس آباد تھے۔ تاریخی شہر میں کئی مقبرے، اسلحہ خانے اور خفیہ راستے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیر زمین شہر بہت وسیع ہے اور ابھی بھی اس کے کئی حصوں کی دریافت جاری ہے۔

مزید :

تفریح -