سعودی عرب میں نئی ملازمتیں لیکن ۔۔۔
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے پراجیکٹ کے تحت 20 ہزار سعودی نوجوانوں کو سکیورٹی گارڈ کی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ ”عرب نیوز“ کے مطابق جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک خصوصی کمیٹی نے اس سلسلہ میں ایک خصوصی پراجیکٹ شروع کررکھا ہے۔ یہ گارڈ بڑے شاپنگ سنٹر اور عوامی مقامات پر تعینات کئے جائیں گے۔ چوری، ڈکیتی اور بداخلاقی جیسے واقعات پر قابو پانے کیلئے پارکنگ کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات شہریوں کیلئے عمومی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔