بارسلونا کو سیلٹا ویگا کے ہاتھوں بدترین اپ سیٹ شکست کا سامنا

بارسلونا کو سیلٹا ویگا کے ہاتھوں بدترین اپ سیٹ شکست کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن)مشہور ہسپانوی کلب بارسلونا کو لا لیگا میں اوسط درجے کے کلب سیلٹا ویگا کے ہاتھوں بدترین اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ساتھ ہی چیمپیئن ٹیم کے سیزن میں 100 فیصد ریکارڈ بھی اختتام پذیر ہوا۔نولیٹو نے گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا جس کے بعد لاگو اسپس نے دو مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھائی۔برسلونا کی جانب سے واحد گول نیمار نے 80ویں منٹ میں کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جان گوئی ڈیٹی نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو میچ میں 4۔1 کی برتری دلا دی اور اسی اسکور پر ریفرینے میچ کے اختتام کا اعلان کیا۔یہ موجودہ کوچ لوئس اینریک کی نگرانی میں لالیگا میں بارسلونا کی سب سے بدترین شکست ہے جنہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کو لالیگا اور چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔
س فتح کے ساتھ ہی سیلٹا تھوڑی دیر کیلئے ٹیبل کی سرفہرست ٹیم بن گئی لیکن ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو بلباؤ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔لوئس اینریک نے کہا کہ اس میچ کا فیصلہ سیلٹا کے شاندار کھیل نے کیا، انہوں نے بہت عمدہ فٹبال کھیلی، ہم نے ان کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری ایک نہ چل سکی۔