قومی کرکٹرز ا عید الالضحیٰ وطن سے دور کرکٹ کے میدان میں کریں گے

قومی کرکٹرز ا عید الالضحیٰ وطن سے دور کرکٹ کے میدان میں کریں گے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز امسال عید الالضحیٰ وطن سے دور کرکٹ کے میدان میں کریں گے ‘ زمبابوے کیخلاف دوٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ لاہور سے ہرارے روانہ ہوگئی۔ بیشتر کرکٹرز چھوٹی عید کی طرح بڑی عید بھی دیارغیرمیں منائیں گے۔زمبابوے کے خلاف دوٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نجی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے زمبابوے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم براستہ دبئی ہرارے پہنچے گی، قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ٹیم2ٹی20اور3ون ڈے میچز کھیلے گی، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی ادائیگی کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، تینوں کھلاڑی 29ستمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ پہلا ٹی 20 ستائیس ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی