کرناٹک نے تین روزہ ٹور میچ میں بنگلہ دیش اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

کرناٹک نے تین روزہ ٹور میچ میں بنگلہ دیش اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

میسور( نیٹ نیوز) کرناٹک نے تین روزہ ٹور میچ میں بنگلہ دیش اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چدمبرم گوتم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق میسور میں کھیلے گئے ٹور میچ کے تیسرے اور آخری روز بنگلہ دیشی اے ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انعام الحق 89 اور شووگاتا ہوم ناٹ آؤٹ 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرناٹک کی طرف سے جگادیشا سچتھ نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 129 رنز کی سبقت حاصل کرنے کی وجہ سے کرناٹک کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان چدمبرم گوتم 49، شیریاس گوپال 40 اور ابھیشک ریڈی 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی