پہلے ماٹاڈور کپ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کا اعلان

پہلے ماٹاڈور کپ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کا اعلان

سڈنی( نیٹ نیوز) پہلے ماٹاڈور کپ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کا اعلان کر دیا گیا، ساؤتھ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ایلیکس گریگوری کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں آٹھ نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جو پہلی بار ون ڈے کرکٹ کھیلیں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ایلیکس گریگوری (کپتان)، ثام ہیزلٹ، جیمز پیئرسن، بین میک درمٹ، جیمز بیزلے، سیب گوچ، میتھیو شارٹ، جیک ولڈرمتھ، جھائے رچرڈسن، لیم ہیچر، مچ سویپسن، ہلٹن کارٹرائٹ، رلی ایرے اور میتھیو ڈکسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پہلا ماٹاڈور ون ڈے کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی