چیلسی کا 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق

چیلسی کا 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق

لندن( نیٹ نیوز) مشہور انگلش کلب چیلسی نے 21 ملین پاؤنڈ کے عوض اسپینش فٹ بالر پیڈرو سے معاہدے پر اتفاق کر لیا۔ وہ ایک ہفتے کے اندر چیلسی سے معاہدہ کرنے والے دوسرے انٹرنیشنل پلیئر ہوں سے، اس سے قبل بابا رحمان اور چیلسی کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔ 28 سالہ پیڈرو لالیگا کی پیداوار ہیں اور انہوں نے 2008ء میں کیریئر کے آغاز کے بعد اب تک 326 میچز میں 99 گولز کر رکھے ہیں۔ مانچسٹریونائیٹڈ کلب بھی پیڈرو سے معاہدے میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن چیلسی نے تاخیر نہ کرتے ہوئے فوری طور پر فٹ بالر سے معاہدے کی حامی بھر لی، پیڈرو اب شرائط و ضوابط طے کرنے کیلئے لندن جائیں گے اور توقع ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کر دیا جائے گااس حوالے سے فٹبالر کا کہنا ہے کہ مجھے اس با ت کی بہت زیادہ خوشی ہے اور میں جس جانب سے بھی کھیل پیش کروں گا میری کوشش ہوگی کہ میں عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کروں ۔

ور امیدوں پر پو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی