کوہلی میں مائیکل کلارک جیسی کپتانی کی صلاحیتیں ہیں ٗ گلکرسٹ
سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہاہے کہ ویرت کوہلی میں مائیکل کلارک جیسی کپتانی کی صلاحیتیں ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ویرت کوہلی کی کپتانی کی تعریف کی اور کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کی بھارت کو ضرورت تھی اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس جیت میں ویرت کوہلی کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ویرت کوہلی کا کھیلنے کا سٹائل قدرتی ہے اور کامیابی کے لئے کھلاڑی کو ایسا رویہ اپنانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں رسک لینے کی عادت ہے اور وہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید سیکھیں گے اور بھارت کے اہم کپتان بن کر سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوہلی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک جیسے ہیں کیونکہ وہ بھی رسک لیتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلتے ہیں امید ہے کہ وہ کپتانی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔