عیدالاضحٰی پر 75لاکھ جانوروں کی قربانی ہو گی ، پاکستان ٹینر یز ایسوسی ایشن

عیدالاضحٰی پر 75لاکھ جانوروں کی قربانی ہو گی ، پاکستان ٹینر یز ایسوسی ایشن

 کراچی(آن لائن) رواں سال عیدالاضحی پر پچہتر لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی، پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پورے سال خام مال کی طلب کا تیس فیصد عید پر حاصل ہو گا۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ پر پچیس لاکھ گائے، چالیس لاکھ بکرے، دس لاکھ دنبے اور تیس ہزار اونٹ قربان کئے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ٹینریز کو پچہتر لاکھ تیس ہزار کھالیں دستیاب ہوں گی، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی کے پیش نظر رواں سال کھال کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گائے کی کھال گزشتہ سال ساڑھے تین ہزار روپے کے مقابلے میں صرف پندرہ سو روپے اور بکرے کی کھال ساڑھے چار سو روپے سے کم ہو کر ڈھائی سو روپے کی ہوگئی۔

مزید : کامرس