سندھ میں 10 اکتوبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری

سندھ میں 10 اکتوبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری

کراچی(آن لائن) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں دس اکتوبرسے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج باالآخررنگ لے آیا،سندھ میں کرشنگ سیزن دس اکتوبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،گنے کا ریٹ کم کرانے کے لیے شوگرمل مالکان ہرسال کرشنگ سیزن تاخیرسے شروع کرتے ہیں،وزیراعلی سندھ کوبتایا گیا کہ رواں برس سندھ میں تین لاکھ ہیکٹرپرگنے کی فصل کاشت کی گئی ہے۔

مزید : کامرس