کراچی:عید الاضحی پر5روز تک سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

کراچی:عید الاضحی پر5روز تک سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

کراچی(آن لائن) عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں آئندہ پانچ روز تک سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے عید الاضحیٰ کے آئندہ پانچ روز تک سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

سی این جی اسٹیشنز صبح معمول کے مطابق کھلیں گے، جبکہ ایس ایس جی سی نے عید کے اگلے روز پیر کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کامرس