سیاحت اورہوٹلنگ میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیاجائے

سیاحت اورہوٹلنگ میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان ...

لاہور( کامرس ڈیسک)کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت اورہوٹلنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کیلئے بھی مراعاتی پیکج کا اعلان کرے ، معیشت کی مضبوطی کے لئے مجموعی قومی آمدن میں اضافے کیلئے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں اور سیاحت کی ترقی سب سے زیادہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کوتھم کی ڈائریکٹر ثمینہ شفیق ،ڈائریکٹر آپریشنز ظہیر احمد ،منیجر کوارڈی نیشن تنویر ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سی ای او احمد شفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے سیاحت کی ترقی کیلئے اقدامات تو شروع کئے گئے لیکن ان کی رفتار بہت سست ہے جس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کی ترقی سے نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں بلکہ اس سے معیشت کو بھی سنبھالا دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جن کے باشندے ہرسال صرف سیاحت کی مد میں اربوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں لیکن اس آمدن میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ احمد شفیق نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس سلسلہ میں مراعاتی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ ان شعبوں کو ترقی دی جا سکے ۔

مزید : کامرس