کینو لا کی کا شت کا مو زوں ترین وقت 31اکتوبر تک ہے،ماہرین
سلانوالی(آن لائن)زرعی ماہرین نے کینو لا کے کا شت کا رو ں کومشورہ دیا ہے کہ و ہ زیا د ہ رقبے پرکینو لہ یعنی میٹھی سرسوں کا شت کریں۔علیحدہ رقبہ میسر نہ تو ستمبر کا شتہ کما د، چنے گند م اور بر سیم و غیر ہ میں بھی کا میابی سے کینو لہ کی مخلو ط کا شت کی جا سکتی ہے۔ کینو لہ کا تیل ایر وسک ایسڈ گلو کو سائینو لیٹ جیسے مضر اثرا ت سے پا ک ہو تا ہے۔ ا س کی کا شت کا بہترین وقت 20ستمبر تا31اکتوبر ہے۔کینو لہ کی منظور شد ہ اقسام پنجاب سرسوں فیصل کینولہ پی اے آر سی کینولا ہائیبرڈ ہیں کا شت کا ر کینو لہ کی فصل کاشت کر کے نہ صرف اپنی آمدن بڑھا سکتے ہیں بلکہ ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل بنا سکتے ہیں۔ کینو لہ کی اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے صحت مند اور صاف ستھرا بیج ڈیڑھ سے 2کلوگرا م فی ایکڑ استعمال کریں زمین میں وتر کم ہو نے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھا دیں۔فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو زہر لگانا بہت ضروری ہے اس لیے محکمہ زراعت کے مقامی ز رعی ماہرین کے مشور ہ سے بیج کو سفارش کر د ہ پھپھوند کش ز ہر لگائیں۔ ، کینو لہ کی کا شت بذریعہ ڈر ل 30سے 45سینٹی میٹر ایک تا ڈیڑھ فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں۔ #