باغبانوں کو کھٹی کی نرسری لگانے اور میٹھے کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

باغبانوں کو کھٹی کی نرسری لگانے اور میٹھے کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (بیورورپورٹ)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے باغبانوں کو کھٹی کی نرسری لگانے اور میٹھے و کاغذی لیموں کی برداشت بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کھاد کی تیسری قسط ڈال دیں اور پیوند کاری کا عمل جاری رکھنے سمیت باغ میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ باغات میں کیڑوں اور بیماریوں سے بچاؤکیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے کیاجائے۔ انہوں نے بتایاکہ برسات کے موسم میں پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا باغبان تیز دھار آلہ سے اسے اتار کرپودوں کے تنوں پر بورڈ و پیسٹ لگادیں تاکہ اسے مزید نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید : کامرس