کا شت کا ر جئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

کا شت کا ر جئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

سلانوالی (اے پی پی)زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چار ہ جات کے رقبے کا 80فیصد پنجاب میں کا شت ہوتا ہے جہاں 48لا کھ ایکڑ رقبہ پر چار ہ جات کا شت ہوتے ہیں اس میں سے ربیع کے چار ے کا رقبہ ساڑھے 23لا کھ ایکڑ سے زائد ہے ۔پنجاب میں سبز چار ے کی کل پیداوار 110کروڑ من حاصل ہورہی ہے۔ آباد ی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پور ی کرنے کیلئے چاروں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کرنا ہو گا۔ زرعی ماہرین نے چار ہ جات کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ جئی کی کا شت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں۔ جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھار ی میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں ۔اگر ز مین نا ہموار ہو تو اس میں ہل چلا کر ہموار کر لیں تا کہ با رش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہو اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہو سکے ۔زمین کو3سے چار بار ہل اور سہاگا چلا کر تیا رکر لیں ۔جئی کی ترقی داد ہ اقسام کا صاف ستھرا اور بہتر اگاؤ والا 32کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔کا شت سے پہلے بیج کو سفارش کر د ہ پھپھوند کش دوائی لگائیں ۔جئی کی کا شت کی ایک فٹ کے فاصلے پر لائینوں میں کا شت کریں ۔اس سے چار ہ کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے ۔

مزید : کامرس