نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری

نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھٹمنڈو(آئی این پی )نیپال میں نئے دستور کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو گولی چلانا پڑ ی، کارروائی کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے،نیپال میں کئی میدانی قصبوں اور شہروں میں کرفیو کا نفاذ بھی کر دیاگیا ۔عالمی میڈیاکے مطابق نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان لکشمی پرشاد ڈہکل کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے باوجود حالات بہتر ہو رہے ہیں۔نئی دہلی میں بھی نیپالی صورت حال پر تشویش پائی جاتی ہے، بھارتی حکومت نے کھٹمنڈو میں اپنے سفیر کو تازہ ترین حالات پر رپورٹ دینے کے لیے طلب کر لیا ہے۔پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے بھارت سے آئل ٹینکر نیپال کے میدانی علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیپال میں نئے دستور کا نفاذ گزشتہ اتوار کو ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -