وزارت پانی و بجلی کا عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت پانی و بجلی کا عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے جمعرات کی شام چھ بجے سے لیکر عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، تاہم جن علاقوں میں نقصانات زیادہ ہیں وہاں اس استثنیٰ کا اطلاق نہیں ہوگا۔جمعرات کو وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ملک بھرمیں تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس موقع کی مناسبت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ ترجمان نے مزید بتانے ہوئے کہا کہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ہر متعلقہ چیف ایگزیگٹیو کے زیر نگرانی خصوصی سیل تشکیل دیئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح وفاقی سطح پر بھی ڈپٹی سیکٹری ڈسکوز کے تحت کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

مزید : صفحہ اول