پاکستانی سفارتخانے اور حج ڈائریکٹوریٹ نے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

پاکستانی سفارتخانے اور حج ڈائریکٹوریٹ نے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

منیٰ(آئی این پی) سانحہ منیٰ کے بعد پاکستانی سفارتخانے اور حج ڈائریکٹوریٹ نے پاکستانی عازمین حج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حاجیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ان کے عزیز و اقارب سعودی عرب کے ٹیلیفون نمبر 00966125277537 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں اور سفارتی عملے سے ضروری معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

مزید : صفحہ اول