لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سال میں دو بارہ ہیک ،5 گھنٹے بعد بحال

لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سال میں دو بارہ ہیک ،5 گھنٹے بعد بحال

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو شدید سیکیورٹی خدشات کا انکشاف ہوا ہے ،اس ویب سائٹ پر11ماہ میں دوسری مرتبہ ہیکروں نے حملہ کرکے اپنا پیغام چھوڑ دیا۔اکتوبر 2014ء میں اسے بھارتی ہیکروں نے ہیک کرکے اس پر بھارتی جھنڈا چسپاں کردیا تھا جبکہ اس مرتبہ X-SEC TEAMنامی ہیکرز نے اس میں مداخلت کی ہے تاہم ہائی کورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے 5گھنٹے کی تگ و دو کے بعد یہ خرابی دور کردی اور اس لنک کوحذف کر کے ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو پبلک کے لئے کھول دیاہے۔X-SEC TEAMنامی ان ہیکروں کے پیغام سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلسطین کی آزادی کا حامی کوئی گروپ ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہیکنگ ہوتی رہے گی، ہم ہائیکورٹ کے مواد سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر رہے ہیں لیکن یہ بتانا تھا کہ آپ کی ویب کو سیکورٹی کے حوالے سے شدید خطرہ ہے اور ہم آئندہ بھی ویب کو چیک کرتے رہیں گے ۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے اطلاع ملتے ہی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر خرابی دور کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

ویب سائٹ ہیک

مزید : صفحہ آخر