لاہور:چھوٹا جانور 3،بڑا 7اور اونٹ ذبح کرنے کا 25 ہزار ریٹ مقرر

لاہور:چھوٹا جانور 3،بڑا 7اور اونٹ ذبح کرنے کا 25 ہزار ریٹ مقرر

لاہور (اسد اقبال ) صوبائی دارلحکو مت میں قربانی کے جانوروں میں رواں سال ہو شر با اضا فے کے بعد قصابو ں نے بھی چھریاں تیز کر لی ہیں۔قصا بو ں نے بکرے اور چھترے کے لیے 3ہزار سے 5ہزارروپے ، بیل ویہڑہ کے لیے 7سے 15ہزارروپے اور اونٹ کی قربانی کے لیے 25سے 30 ہزار روپے کے نرخ جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی قصاب برادری نے بھی قربانی کے جانور ذبح کرنے کے لیے نرخ مقر ر کر دیے ہیں جو گزشتہ سال کے مقا بلہ میں زیادہ ہیں ۔جو کو ئی ریٹ کم کر نے کو کہتا ہے اسے کھری کھری سنا دی جاتی ہے کہ وقت نہیں ہے جس کے پیش نظر شہریو ں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے آل پاکستان قصاب برادری ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر ملک افتخار وسیم کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے تینو ں ایام کے لیے قربانی کر نے والے جانوروں کی بکنگ کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے کیو نکہ پروفیشنل قصائی جتنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں وہ مو سمی قصائیو ں کے بس کی بات نہیں ۔

مزید : صفحہ آخر