ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان آئندہ ہفتے لاہور میں کام کریں گے

ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان آئندہ ہفتے لاہور میں کام کریں گے

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان آئندہ ہفتے لاہور میں کام کریں گے ۔لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بنچوں میں ایک ہفتے تک کوئی بنچ کام نہیں کرے گا ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے آئندہ ہفتے میں عدالتی امور کی انجام دہی کے لئے صرف پرنسپل سیٹ کے لئے بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں جو انکے اگلے احکامات تک اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔لاہورہائیکورٹ پرنسپل سیٹ کیلئے 14ڈویژن بینچ ٗ 12خصوصی بینچز اور 39سنگل بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں جو عید الاضحی کے بعد شروع ہونے والے ہفتے میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر