رواں سال عیدالاضحی پر 75لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائیگی

رواں سال عیدالاضحی پر 75لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سال عیدالاضحی پر پچہتر لاکھ جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پورے سال خام مال کی طلب کا تیس فیصد عید پر حاصل ہو گا۔ ٹینریز ذرائع کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ پر پچیس لاکھ گائے، چالیس لاکھ بکرے، دس لاکھ دنبے اور تیس ہزار اونٹ قربان کئے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ٹینریز کو پچہتر لاکھ تیس ہزار کھالیں دستیاب ہوں گی۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء آغا سیدین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی کے پیش نظر رواں سال کھال کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گائے کی کھال گزشتہ سال ساڑھے تین ہزار روپے کے مقابلے میں صرف پندرہ سو روپے اور بکرے کی کھال ساڑھے چار سو روپے سے کم ہو کر ڈھائی سو روپے کی ہوگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -