ایم او ایل گروپ کا طالب علموں کیلئے یو پی پی پی پروگرام کا آ غاز

ایم او ایل گروپ کا طالب علموں کیلئے یو پی پی پی پروگرام کا آ غاز

اسلام آباد(پ ر )ایم او ایل گروپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے جیو سائنس،پیٹرو ٹیکنیکل یا انجینئرنگ پراجیکٹ مینجمنٹ کے شعبوں سے منسلک طلباء و طالبات کیلئے UPPP 2015 پروگرام کا آغاز کر دیا ہے اور درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ درخواستیں www.uppp.info پر 15 اکتوبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ اسسٹنٹ پروڈکشن انجینئر حنا ارشد نے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے ایم او ایل گروپ کے اس پروگرام کا یقینی حصہ بنیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔ اس موقع پر ایم او ایل گروپ کے ہیومن ریسورس کے نائب صدرZdravka Demeter Bubaloکا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اس پروگرام پر فخر ہے جس نے بہترین ٹیلنٹ کے انتخاب کے روائتی طریقوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایم او ایل گروپ کا UPPPپروگرام ایسے نوجوان طالبعلموں کے لیے رکھا گیاہے جو آئل اینڈ گیس کی صنعت میں اپنا مستقبل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایم او ایل گروپ کا یہ پروگرام اپنے دوسرے سال میں کامیابی سے داخل ہو رہا ہے اور اس سال کا عنوان "یہ ایڈونچر آپ کا منتظر ہے"رکھا گیا ہے۔ابتدائی مرحلہ میں منتخب کیے جانے والے طلباء و طالبات میں آن لائن مقابلہ کروایا جائے گا جس کے بعد 3 بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا جو 25,000 یورو کی کل رقم جیتیں گی جبکہ بہترین طلباء و طالبات کو ایم او ایل گروپ میں ملازمت یا UPPP ٹیکنیکل پلیسمینٹ پروگرام میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر