گجرپورہ ، حالات سے تنگ 2بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

گجرپورہ ، حالات سے تنگ 2بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم سیل )گجر پورہ میں 30 سالہ خاتون نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر تیزاب پی کر خو دکشی کر لی ۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ چائنہ سکیم کی 30 سالہ رخسا نہ بی بی کے گھریلو حالات انتہائی مخدوش تھے جس کی وجہ سے گھر میں خاوند سے اس کا اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی اس کااپنے خاوند فیاض سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے رات گئے تیزاب پی لیا ۔اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال میں پہنچایا گیا لیکن وہ جانبردنہ ہوسکی اورراستے میں ہی ہلاک ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی۔

مزید :

علاقائی -