مو ٹروے پولیس کی زائد کرایوں کیخلاف کارروائی،1800گا ڑ یو ں کو جر مانہ

مو ٹروے پولیس کی زائد کرایوں کیخلاف کارروائی،1800گا ڑ یو ں کو جر مانہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مو ٹروے پولیس نے لاہور، مانگا منڈی ، پتوکی ، اوکاڑہ ، سا ہیوال ، خا نیوال ، ملتان ،لو دھراں، بہاولپور ، ر حیم یار خان اور دیگر مقامات پر بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا اور جہاں ایک رو پیہ بھی اضافی چار ج کیا گیا فوری طور پر ان سے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا اوراوورچارجنگ کرنے والی گا ڑ یوں کے چالان کیے گئے اور دیگر قا نونی کاروائی کی گئی۔ مو ٹرو ے پولیس سنٹرل زون نے کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گئے کر ایے5000 ہزار مسافروں کو واپس دلوائے۔1800گا ڑ یو ں کو جر مانے کیے ۔ جس پر مسا فروں نے مو ٹر وے پولیس کے اوورچارجنگ کی مد میں کرایہ واپس دلوانے کے اقدا م کو سراہا اور دعا ئیں دیں۔ترجمان مو ٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ کے مطابق مو ٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 نے بہتر ین اور مثالی کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اور عید کے تعطلیا ت میں نہ صرف عوام کو مدد فراہم کی بلکہ اوور چار جنگ کی شکایات پر بر وقت کارروائی کویقینی بنایا۔

مزید : علاقائی