عید پرہنگامی حالات سے نپٹنے کیلئے رینجرزکوالرٹ رہنے کی ہدایت

عید پرہنگامی حالات سے نپٹنے کیلئے رینجرزکوالرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(کرائم سیل)عید کے موقع پر کسی بھی وقت حساس مقامات پر بلو ا یا جاسکتا ہے رینجر کے چاق و چو بند پلاٹون کو ہائی الرٹ رہنے کا عند یہ مل گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سر کاری طور پر رینجر ز حکام کو قانونی تقاضے پورے کر نے کیلئے لیٹر بھجوا دیا گیا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات میں رینجر ز کو فوری طلب کیا جاسکتا ہے اس لئے چاق وچوبند دستے ہائی الرٹ رہیں رینجر ز تر جمان کے مطابق چاق و چوبند دستے الرٹ ہیں چند منٹوں میں شہر کے کسی بھی مقام پر پہنچ سکتے ہیں پولیس کیساتھ کسی بھی ایمر جنسی یا دہشت گر دی کے حملے پر کارروائی کی جاسکے گی حساس مقامات کی کڑی نگرانی ہو گی عید الاضحی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی جائے گی۔ سر کاری عمارات ،ایئر پورٹ ،لاری اڈوں ،عوامی اور حساس مقامات پر رینجر ز کو بھی تعینات کر نے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اہم عید نماز گاہوں کی چھتوں پر سنائپر ز ڈیوٹی دیں گے ۔

مزید : علاقائی