بیٹی نے ابھی کوئی فلم سائن نہیں کی،سری دیوی

بیٹی نے ابھی کوئی فلم سائن نہیں کی،سری دیوی
بیٹی نے ابھی کوئی فلم سائن نہیں کی،سری دیوی

  


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے کہا ہے کہ بیٹی سکرپٹس پر نہیں تعلیم پر توجہ دے رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے اور سکرپٹس پر توجہ نہیں دے رہی اس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اسے ہدایتکار وی جنیدرا پرساد نے فلم کی آفر کی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے میری بیٹی نے گریجویشن مکمل کرلی ہے اس نے ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی ہے میں اسے اس کے کیریئر میں مدد کرونگی لیکن اسے شوبز جوائن کرنے کے حوالے سے مرضی مسلط نہیں کرونگی میں تامل فلم ’’ پلی‘‘ کی ریلیز کی منتظر ہوں یہ یکم اکتوبر کو ریلیز ہوگی انہوں نے کہا کہ میری اور ہما کی سرد جنگ کی چہ میگوئیاں کی جاتی ہیں لیکن میرا ان سے کوئی جھگڑا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ ہم ایک تقریب میں ایک دوسرے کے قریب نہیں آئے لیکن اس کی وجہ یہ نہیں کہ میرا ان سے جھگڑا ہے انہوں نے کہا کہ جب لوگ اس تقریب میں میرے گرد جمع ہوگئے تو مجھے پھر وقت ہی نہیں ملا اسی وجہ سے ہیما کے قریب نہیں جاسکی تاہم میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتی ہوں ۔

مزید : کلچر