ہالی وڈ ہیرو سلویسٹر اسٹالون پھر ایکشن میں نظرآئیں گے

ہالی وڈ ہیرو سلویسٹر اسٹالون پھر ایکشن میں نظرآئیں گے

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹالون کے دیوانوں کیلئے خبر ہے کہ ان کی نئی فلم ’’کریڈ‘‘ جس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم 25نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی مشہور باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو باپ کی موت کے بعد رنگ میں دو دو ہاتھ کرنے اترتا ہے۔ آتی ہیں قدم قدم پر مشکلات کرنا پڑتا ہے تنقید کا سامنا لیکن ہمت نہیں ہارتا۔ لیتا ہے ماہر ٹرینر کا سہارا جو باکسنگ کے سبھی داؤ پیچ سکھاتا ہے اور پھر یہ نوجوان اپنے سامنے کسی بھی حریف کو باکسنگ رنگ میں سنبھلنے کا موقع نہیں دیتا اداکار کاکہنا ہے کہ اس فلم میں بہت اچھا کردار ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں اور اس سے قبل بھی ہمیشہ شائقین نے میرا کام پسند کیا ہے ۔

مزید : کلچر