وزیراعظم نوازشریف کی پوری قوم کو عید کے موقع پر مبارک باد

وزیراعظم نوازشریف کی پوری قوم کو عید کے موقع پر مبارک باد
وزیراعظم نوازشریف کی پوری قوم کو عید کے موقع پر مبارک باد

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے عید الضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں انتہا پسندانہ رویوں چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔لندن سے جاری بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے، افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ہمیں دہشت گرد اور انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ قربانی جیسی عظیم عبادت کواس کی روح کے مطابق سمجھنے اورجذبہ ایثاروقربانی پرصحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : قومی /Headlines